اسلام آباد: سربراہ پلڈاٹ احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ صدر مملکت کے پاس ایگزیکٹو پاور نہیں ہے، صدر نے از خود اعلان کر کے آئینی بحران پیدا کر دیا ہے۔ احمد بلال کا کہنا تھا کہ صدر مملکت اور الیکشن کمیشن کے درمیان مشاورت نہیں ہوئی، آئین میں لکھا ہے صدر الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت تاریخ دے سکتے ہیں، وزیر اعظم نے صدر مملکت کو ایڈوائس نہیں دی، اب عدالت عظمی ہی کوئی رولنگ دے گی، فیصلہ اب عدالت ہی کرے گی۔
صدر کے پاس ایگزیکٹو پاور نہیں، اعلان سے آئینی بحران پیدا کر دیا، احمد بلال محبوب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
