ہومبریکنگ نیوزعمران خان کاہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ،سکیورٹی کلیئرنس کیلئے رجوع

عمران خان کاہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ،سکیورٹی کلیئرنس کیلئے رجوع

لاہور(سب نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کل بروز پیر کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کرلیا ہے۔

درخواست موقف دیا گیا کہ عمران خان کی زندگی کو لاحق خطرات کے پیش نظر پیشی پر سیکیورٹی کلیئرنس کروائی جائے، ایڈمنسٹریٹو جج کی طرف سے سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد عمران خان ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔