Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانڈبلیو ایچ او کی جانب سے پنجاب حکومت کیلئے 8 ایمبولینس گاڑیوں اور 15 موٹر سائیکلوں کا عطیہ

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے پنجاب حکومت کیلئے 8 ایمبولینس گاڑیوں اور 15 موٹر سائیکلوں کا عطیہ

لاہور،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے پنجاب حکومت کیلئے 8 ایمبولینس گاڑیوں اور 15 موٹر سائیکلوں کا عطیہ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی آفس میں ایمبولینس گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پنجاب حکومت کے سپرد کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔وزیراعلی عثمان بزدار کوڈبلیو ایچ او کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر الپتھاماہی پالانے ایمبولینس گاڑیوں کی چابیاں پیش کیں ۔ایمبولینس گاڑیاں کورونا کے مریضوں کو منتقل کرنے کیلئے استعمال کی جائیں گی۔معمر شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کیلئے ایمبولینس استعمال کی جا سکیں گی۔ایمبولینس میں آکسیجن،دیگر آلات اورٹیسٹ سیمپل لیجانے کیلئے آئس باکس بھی موجود ہوں گے۔وزیراعلی پنجاب نے ایمبولینس گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں عطیہ کرنے پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔