Saturday, December 21, 2024
ہومپاکستانکیپٹن(ر) صفدر کی عبوری ضمانت میں5اپریل تک توسیع

کیپٹن(ر) صفدر کی عبوری ضمانت میں5اپریل تک توسیع

پشاور ، پشاور ہائیکورٹ نے مسلح افواج کے اہلکاروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں درج مقدمے میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن(ر) محمد صفدر کی قبل از گرفتاری عبوری ضمانت میں 5 اپریل تک توسیع کردی۔انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ سماعت ملتوی کردی جائے۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد نعیم انور نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت کیپٹن(ر)محمد صفدر کے وکیل عبد الطیف آفریدی نے کہا کہ ان کے پاس مبینہ جرم کی ایف آئی آر کے علاوہ اس کیس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسٹ کنٹونمنٹ پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاوس افسر (ایس ایچ او)عمران نواز عالم نے 9 فروری کو عدالتی کارروائی میں شرکت کے بعد میڈیا ٹاک کے دوران مسلح افواج کے اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے اور مشتعل کرنے کے الزام میں کیپٹن(ر)صفدرکے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ یاد رہے کہ سال 2018 میں کیپٹن(ر)صفدر کو احتساب عدالت نے ایوین فیلڈ ریفرنس میں ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز، حسن اورحسین نوازکے علاوہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ملزم نامزد تھے، جبکہ عدالت نے عدم حاضری کی بنا پر نواز شریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیا تھا۔ سزا سنائے جانے کے بعد ان کی روپوشی کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم 8 جولائی 2018 کو انہوں نے پارٹی رہنماں اور کارکنوں کے سامنے قومی احتساب بیورو (نیب)کو گرفتاری دے دی تھی۔بعدازاں 19 ستمبر 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن(ر)محمد صفدر کی سزاں کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے معطل کیے جانے کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔