کراچی ،کراچی ایئرپورٹ پر لڑکی کو حراساں کرنے کے الزام میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)افسر کو معطل کردیا گیا، افسر کی ویڈو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگیریشن کے سب انسپکٹر سنجے نے بحرین سے کراچی پہنچنے والی15 سالہ لڑکی کو حراساں کرنے کی کوشش کی، سنجے نے لڑکی سے پہلے موبائل فون نمبر مانگا اور پھر اسے مٹھائی کھلانے کو کہا۔سنجے لڑکی کیساتھ ڈپارچر لاونچ میں آیا تو لڑی نے لاونچ میں موجود اپنے عزیز و اقارب کو سارا ماجرہ بتایا۔لڑکی کے رشتہ داروں نے سب انسپکٹر سنجے سے باز پرس کی تو وہ کوئی جواب نا دے سکا، لڑکی کے رشتہ داروں نے سنجے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔اسی ویڈیو پر ایف آئی اے سندھ زون کے ڈائریکٹر نے نوٹس لیا اور سنجے کو معطل کرکیاس کخلا ف انکوائری کا حکم دے دیا۔
کراچی ایئرپورٹ پر لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایف آئی اے افسر معطل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔