کراچی ،ورسٹال اداکارہ روبینہ اشرف کی صاحبزادی اداکارہ منی طارق کی بات پکی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق سینئر اداکارہ و ہدایت کارہ روبینہ اشرف نے اپنی بیٹی اور اداکارہ منی طارق کا رشتہ طے کردیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ روبینہ اشرف اور ان کے شوہر طارق مرزا سے متعلق خبریں سرگرم ہیں کہ انہوں نے اپنی صاحبزادی اداکارہ منی طارق کا رشتہ عمران شیخ سے طے کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روبینہ اشرف نے بیٹی کی بات پکی کرنے کی اطلاع مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے دی جس کے بعد ادکارہ اور ان کے والدین کو مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔ تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اداکارہ منی طارق کے ہونے والے شوہر کا تعلق کس پیشے سے ہے اور وہ پاکستان میں ہیں یا بیرون ملک مقیم ہیں۔واضح رہے کہ 23 سالہ اداکارہ منی طارق حال ہی میں ڈرامہ سیریل رسوائی میں جلوہ گر ہوئیں تھیں، مداحوں نے ڈرامے میں منی طارق کی اداکاری کو خوب سراہا تھا۔
اداکارہ روبینہ اشرف کی صاحبزادی کا رشتہ طے پا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔