ہومپاکستانسی ڈی اے انجینئرنگ ونگ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، نعمان شیخ کو ڈپٹی ڈی جی کا چارج مل گیا ،کاپی سب نیوز پر

سی ڈی اے انجینئرنگ ونگ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، نعمان شیخ کو ڈپٹی ڈی جی کا چارج مل گیا ،کاپی سب نیوز پر

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) انجینئرنگ ونگ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، نعمان شیخ کو ڈپٹی ڈی جی کا چارج مل گیا ۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19کے افسر محمد نعمان شیخ کو ڈائریکٹر میٹرو بس آپریشن کے عہدے سے ہٹا کر ڈی ڈی جی اسلام آباد پبلک ٹرانسپورٹ ونگ کا چارج سونپ دیا گیا ہے ،محمد طاہر کو ڈائریکٹر ورکس کے عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹر میٹرو بس انفراسٹرکچر کا چارج سونپ دیا گیا ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر محمد رضوان کوڈائریکٹر میٹرو بس آپریشن کا چارج سونپ دیا گیا ہے جبکہ وہ ڈی ڈی میٹرو بس آپریشن کی اضافی ذمہ داریاں بھی ادا رکریں گے ۔ محمد عمران کو پراجیکٹ ڈائریکٹر ای اینڈ ایم سیکٹر ڈویلپمنٹ سے ہٹا کر پراجیکٹ ڈائریکٹر (بی آر ٹی )ای اینڈ ایم کا چارج سونپ دیا گیا ہے۔

محمد اعجاز کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر مینٹیننس ڈایکٹوریٹ سے ہٹا کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر میٹرو بس انفراسٹرکچر ڈویژن ون تعینات کردیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں ایڈمن آفیسر ضیاء الحق کو ڈی ڈی جی آئی ٹی پی ونگ سرکل آفس کا چارج سونپ دیا گیا ہے جبکہ ایڈمن آفیسر محمد قاسم کو ڈائریکٹوریٹ آف میٹرو بس انفراسٹرکچر کا چارج سونپ دیا گیا ہے ۔

WhatsApp Image 2023 02 07 at 4.14.14 PM

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔