Friday, September 20, 2024
ہومشوبزمعروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے کرکٹر شہزر محمد سے شادی کر لی

معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے کرکٹر شہزر محمد سے شادی کر لی

کراچی ،پاکستان کی معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے فرسٹ کلاس کرکٹر شہزر محمد سے شادی کرلی۔موٹر سائیکل گرل، رانگ نمبر اور جوانی پھر نہیں آنی جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والی اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے خاموشی سے کرکٹر شہزر محمد سے شادی کرلی۔سوہائے علی ابڑو کو فلموں میں ان کی بولڈ پرفارمنس اور گانوں کی وجہ سے کافی شہرت حاصل ہے، ان کی پہلی فلم انجمن 2013 میں ریلیز ہوئی تھی جو ماضی کی مقبول فلم کا ریمیک تھی۔تفصیلات کے مطابق شہزر محمد پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے اور سابق مرحوم کپتان حنیف محمد کے پوتے ہیں۔شادی کی تقریب میں پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید سمیت شوبز اور کھیلوں کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔شرکا نے جوڑے کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے سوہائے اور شہزر کو مبارکباد دی اور انکی زندگی کی نئی شروعات کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ بھی سوشل میڈیا پر اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جنہیں مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔شہزر محمد پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں اور انہوں نے اپنے والد اور دادا کی طرح پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈبل سنچری بنا رکھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔