اسلام آباد،وفاقی دارالحکومت کے تمام تھانوں میںمصالحتی کمیٹیوں کو فعال کرنے کا فیصلہ ۔آئی جی جمیل الرحمان قاضی نے ہدایت کی کہ مصالحتی کمیٹیوں میں غیر فعال ممبران کی جگہ نئے ممبرز کو شامل کیا جائے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ہر طبقہ سے اچھی شہرت کے حامل افراد کو مصالحتی کمیٹیوں میں شامل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ زونل ایس پیز مصالتی کمیٹیوں کو فعال بنانے کے لئے خود سپروائز کریں ۔قاضی جمیل الرحمان نے کہا کہ تمام تھانوں کی مصالحتی کمیٹیوں کو پانچ اپریل تک دوبارہ فعال کیا جائے ۔مصالحتی کمیٹیوں کو فعال بنانے کا مقصد عوامی مسائل کا فوری حل ہے ۔
تمام تھانوں کی مصالحتی کمیٹیوں کو مزید فعال کیا جائے گا،آئی جی اسلام آباد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔