ریاض ، سعودی وزارت صحت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال حج کرنے کے خواہشمند تمام بیرونی عازمین حج کو کوویڈ 19 کے لئے ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ ویکسین کی دو خوراکیں حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی
عازمین حج کو حج سے کم سے کم ایک ہفتہ قبل سعودیہ پہنچنے سے پہلے ویکسین کی دوسری خوراک حاصل کرنا ضروری ہوگی اور سکے ساتھ ساتھ COVID-19 پی سی آر ٹیسٹ کی ایک تصدیق شدہ منفی ٹیسٹ رپورٹ بھی سعودیہ میں ان کی آمد سے 72 گھنٹے پہلے پیش کرنی ہوگی اور تمام عازمین حج کو 72 گھنٹے کا لازمی قرانطینہ کرنا ہوگا جو پی سی آر کی منفی ٹیسٹ رپورٹ کے آنے کے بعد ہی ختم ہوگا۔تفصیلات کے مطابق حج 1442 کے صحت کے کنٹرول پلان میں ، وزارت صحت نے تمام حاجیوں اور کارکنوں کو ٹیگ پہننے اور ایک سے دوسرے کے درمیان کم از کم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ اپنی رہاش گاہوں اور چلنے پھرنے کے دوران یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ تمام عبادتوں کیلے عازمین حج کو گروپوں میں آنے جانے کی ہدایت کی۔ ہر گروپ صرف 100 عازمین حج تک محدود ہوگا۔ وزارت نے عازمین حج کے گروپوں کو صرف 18 سے 60 سال کی عمر تک محدود رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔