اسلام آباد،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دانتوں کی صحت کے عالمی دن پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہر سال 20 مارچ کو دانتوں کی صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے، حضور ۖکی تقریبا 20 احادیث دانتوں کی صفائی سے متعلق رہنمائی کرتی ہیں، دانتوں کی صفائی کرنا ثواب ہے، صدر مملکت نے کہا کہ حضورۖہر وضو کے ساتھ مسواک فرماتے، فرشتہ وحی لاتا تو ساتھ مسواک کی بھی تلقین کرتا،دانتوں کی صفائی سے مختلف بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ بچے ، خواتین اور مرد دانت صاف کرنے کی عادت اپنائیں، میری کاوشوں سے 20 مارچ کو دانتوں کی صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے، پاکستانی قیادت کی وجہ سے دانتوں کی صحت کا عالمی دن مقرر ہوا۔
دانتوں کی صفائی سے مختلف بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے،صدر مملکت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔