Saturday, December 21, 2024
ہومپاکستان1965 کی پاک بھارت جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کی آٹھویں برسی

1965 کی پاک بھارت جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کی آٹھویں برسی

کراچی ،پاک بھارت جنگ 1965 کے نامور جنگی ہوا باز محمد محمود عالم(ایم ایم عالم)جنہوں نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں 5 بھارتی طیارے مار گرانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا، پاک فضائیہ کے اس عظیم شاہین کی 8ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔7 ستمبر 1965 کا یادگار دن جب ایم ایم عالم نے عالمی دنیا کو اپنی جرات اور بہادری کا پیغام دیا ۔اسکوارڈن لیڈر ایم ایم عالم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ 1965 کی پاک بھارت جنگ میں سرگودھا کے مقام پر 5بھارتی ہنٹر جنگی طیاروں کو ایک منٹ میں مار گرایا تھا،ان میں سے پہلے 4طیارے صرف 30سیکنڈ کے اندر مار گرائے تھے،یہ ایک عالمی ریکارڈ تھا۔اس کارنامے کی یاد کو پاک فضائیہ کے میوزیم میں تازہ کیا گیا ہے،جہاں ان کا مجسمہ اور جہاز رکھا گیا ہے۔ایم ایم عالم گیلری بھی قائم کی گئی ہے جہاں قومی ہیرو کی وردی اوران کے ذاتی استعمال کا لیپ ٹاپ سمیت دیگر اشیا رکھی گئی ہیں،پی اے ایف میوزیم میں آنے والے قومی ہیرو کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔