ہومپاکستانرواں سال حج اخراجات 10 لاکھ روپے سے زائد ہونے کا امکان

رواں سال حج اخراجات 10 لاکھ روپے سے زائد ہونے کا امکان

رواں سال سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے زائد ہونیکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حج پالیسی 2023 کا اعلان فروری کے آخر تک متوقع ہے، وزارت مذہبی امور نے ائیرلائنز، بینکوں، سعودی حکام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے رابطے تیز کر دیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کے لیے بینکوں سے جلد معاہدے کا امکان ہے، اس سال سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ روپے سے زائد ہونے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں سال وزارت مذہبی امورکو حج سبسڈی ملنے کا امکان نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں سال تمام حج درخواست گزاروں کے لیے بینک اکاونٹ ہونا لازم ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔