ہومپاکستانمسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی واپسی کا شیڈول پھر تبدیل

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی واپسی کا شیڈول پھر تبدیل

لاہور:مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کی وطن واپسی کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل ہو گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ‏نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی کے وقت میں ردوبدل ہوا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق مریم نواز صاحبہ اب 28 جنوری، ہفتے کی سہہ پہر 3 بج کر 5 منٹ پر لاہور پہنچیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔