Sunday, October 13, 2024
ہومپاکستانہرنائی : کان میں پھنسے7مزدوروں کی لاشیں نکالی لی گئیں

ہرنائی : کان میں پھنسے7مزدوروں کی لاشیں نکالی لی گئیں

ہرنائی ،بلوچستان کے ضلع ہر نائی میں طورغر کے علاقے میں کان حادثے میں سات کان کن جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔یہ کا ن کن پیر کے روز اس وقت کان میں پھنس گئے تھے جب متاثرہ کان میں آگ لگنے سے دھماکہ ہوا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متاثرہ کان میں امداد کام کا آغاز ہوا اور رات گئے تک تین کان کنوں کی لاشیں نکالی جاچکی تھی جبکہ باقی چار کاکنوں کی لاشین آج صبع تک نکالی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہل انور ہاشمی کے مطابق ریسکو آپریشن کے دوران کان کے اندر میتھین گیس کے اخراج کے باعث ریسکو آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیمیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔حکام کے مطابق مرنے والے کان کنوں میں زیادہ تر کا تعلق پشین اور افغانستان سے ہے۔ میڈیکل پوسٹ مارٹم کے بعد اج دن کو انکی لاشیں آبائی علاقوں کو روانہ کی جائیں گی۔واقعہ پر پاکستان سنٹرل مائن لیبرفیڈریشن کے صدر سلطان لالا نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بلوچستان کے کوہلہ کانوں میں حفاظتی انتظامات پر عمل نہ ہونے سے آے روز واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔سلطان لالا نے کہا کہ حادثات کے باعث سال رواں میں مرنے والے کوئلہ کانکنوں کی تعداد ساٹھ تک پہنچ چکی ہے جبکہ گزشتہ سال دو سو آٹھ کان کن ان حادثات میں لقمہ اجل بنے تھے۔واضح رہے کہ بلوچستان میں ایک ہفتے کے دوران گیس بھرجانے کے باعث ہونے والے دھماکے سے کان بیٹھنے کایہ دوسرا واقعہ ہے، چار روز قبل مار واڑ کے علاقے میں کوئلہ کان بیٹھ جانے سے 6 کان کن جاں بحق ہوگئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔