اسلام آباد، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہے کہ سینٹ انتخابات پر اٹھنے والے سوالات کا تدارک ناگزیر ہے، الیکٹورل ریفارمز وقت کی اہم ضرورت ہے، قانون سازی کے ذریعے اہم قانونی معاملات میں اصلاحات لائی جا سکتی ہیں، حکومت اور اپوزیشن کو قانون سازی کے ذریعے عوامی اہمیت کے اہم معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہیے، ہمیں ماضی کو بلا کر مستقبل کے بارے میں سوچنا ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور مشیر ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں اہم قانون سازی کے عمل کو تیز کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں آئینی اور الیکشن اصلاحات پر کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔کمیٹی کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے، کمیٹی گلگت بلتستان عبوری صوبے سے متعلق آئینی اور قانونی پہلوں کا جائزہ لے گی۔کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومت کو برابر نمائندگی دی جائے گی، کمیٹی اپوزیشن کے تحفظات کا بھی تفصیلی جائزہ لے کر متفقہ لائحہ عمل مرتب کرے گی،کمیٹی الیکشن اصلاحات کا زیر التوا بل کا بھی ازسرنو جائزہ لے گی۔کمیٹی میں سینٹ الیکشن سے متعلق پر آئین میں ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت کرے گی۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سینٹ انتخابات پر اٹھنے والے سوالات کا تدارک ناگزیر ہے، الیکٹورل ریفارمز وقت کی اہم ضرورت ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ قانون سازی کے ذریعے اہم قانونی معاملات میں اصلاحات لائی جا سکتی ہیں، حکومت اور اپوزیشن کو قانون سازی کے ذریعے عوامی اہمیت کے اہم معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہیے،سینٹ انتخابات میں اصلاحات نا ہونے کی وجہ تماشا بنا رہا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کو بلا کر مستقبل کے بارے میں سوچنا ہو گا۔
الیکٹورل ریفارمز وقت کی اہم ضرورت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔