Saturday, October 5, 2024
ہومپاکستانسی ڈی اے انتظامیہ چھٹی کے باوجودبھی ان ایکشن، ڈی بارہ میں اراضی واگزار

سی ڈی اے انتظامیہ چھٹی کے باوجودبھی ان ایکشن، ڈی بارہ میں اراضی واگزار

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)انتظامیہ اتوارکے روز چھٹی کے باوجودبھی ان ایکشن، بروقت کارروائی کے باعث سیکٹر ڈی بارہ میں سرکاری اراضی کا قبضہ واگزار کروالیا گیا۔ ادارہ ہذا کو شکایت موصول ہوئی کی سیکٹر ڈی بارہ سروس روڈ نارتھ میں بڑے پیمانے پر اربوں روپے کی انتہائی قیمتی اراضی پر قبضہ کرکے جھگیاں لگا کرنئی کچی بستی بنائی جارہی ہے۔مذکورہ اطلاعات پر ادارہ ہذا کی انتظامیہ نے فوری طورپر ایکشن لیتے ہوئے جھگی مالکان کوفوری طور پر مذکورہ جھگیاں ازخود مسمار کرنے بصورت دیگر ادارہ ہذا کی خانب سے آپریشن کرنے کا انتباہ کیا۔تاہم گزشتہ روز جب سی ڈی اے کی ٹیمیں موقع پر آپریشن کیلئے پہنچی تو جھگی مالکان نے ازخود 70سے زائد جھگیاں مسمار کردیں۔سی ڈی اے انتظامیہ کے بروقت ایکشن کے باعث 50 کنال سے زائد سرکاری اراضی کوواگزار کروالیا گیاہے۔ادارہ ہذا کی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ قبضہ مافیا، تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف مکمل طور پر عدم برداشت کے پیٹرن پر گامزن ہیں۔شہر میں جہاں بھی غیرقانونی تعمیرات اورتجاوزات کی گئیں فوری طور پر ادارہ حرکت میں آئے گا اور اس طرح کے غیرقانونی اقدام کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کی جائیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔