اسلام آباد، اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان نے تھیلیسمیا کے مریضوں کے لیے خون کے عطیات دئیے۔ نوال ویلفیئر ٹرسٹ اور ریڈ کریسنٹ کے تعاون سے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں خون بطور عطیہ کے حوالے سے کیمپ منعقد کیا گیا۔چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرارالحق نے پولیس افسران کے ہمراہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں خون کا عطیہ کیمپ کا دورہ کیا اورخون کا عطیہ دینے والے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ابرار الحق نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پہلے بھی اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان نے بڑی تعداد میں خون کا عطیہ دیا ۔انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد اور ان کی فورس کا مشکور ہوں، پولیس کا کردار مثالی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے تھیلیسمیا کے مریضوں کی زندگی محفوظ بنانے کے لئے خون کا عطیہ بطور تحفہ دیا ۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس آئندہ بھی ایسی سرگرمیوں میں صف اول میں نظر آئیں گی۔
اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان نے تھیلیسمیا کے مریضوں کے لیے خون کے عطیات دئیے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔