اسلام آباد، ایس پی رورل زون رانا عبدالوہاب کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون ،تھانہ کورال پولیس نے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے چار کارندے گرفتار ،ڈکیت گروہ میں عظمت خان،ظہور خان،بابر شاہ،سیف علی شامل ہیں ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈکیت گروہ کے قبضہ سے شہریوں سے چھینے ہوئے دو موٹرسائیکلز، 17 موبائلز فون،نقدی برآمد کرلئے گئے جبکہ وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونشن بھی برآمد کرلیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابقابتدائی تفتیش کے دوران ڈکیت گروہ نے ضلع بھر میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔کارروائی ایس ڈی پی او کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کورال معہ ٹیم نے کی ۔ڈی ائی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔
اسلام آباد پولیس کی کارروائی،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے 4کارندے گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔