اسلام آبا-وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کی جانب سے اسلام آباد میں بارش کے پانی کو محفوظ اور قابل استعمال بنانے کیلئے کو ششیں جاری،بارش کے پانی کا ایک نیا ذخیرہ مکمل ہو گیا،سی ڈی کے کے تحت اب تک شہر کے مختلف مقامات پر 60کنویں تعمیر کیے جا چکے ہیں جبکہ 40زیر تعمیر ہیں۔منگل کو چیئر مین سی ڈی اے نے مکمل ہونے والے منصوبے کا افتتاح کیا،تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کی جانب سے اسلام آباد میں بارش کے پانی کو محفوظ اور قابل استعمال بنانے کیلئے کو ششیں جاری،بارش کے پانی کا ایک نیا ذخیرہ مکمل ہو گیا،سی ڈی کے کے تحت اب تک شہر کے مختلف مقامات پر 60کنویں تعمیر کیے جا چکے ہیں جبکہ 40زیر تعمیر ہیں۔منگل کو چیئر مین سی ڈی اے نے مکمل ہونے والے منصوبے کا افتتاح کیا،تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارے کے چیرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس نے منگل کے روز پی ایم ڈی سیکٹر H-8/2 میں بنائے گئے رین واٹر ریچارج ایبل ویل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی جی واٹر منیجمنٹ سمیت دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس کو بتایا گیا کہ شہر کے مختلف مقامات پر 100 ریچارج ویلز بنائے گئے ہیں۔ جن میں 60 ریچارج ایبل ویلز کو مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ 40 ریچارج ایبل ویلز پر کام تیزی سے جاری ہے اور جلد ہی مکمل ان ریچارج ایبل ویلز کو بھی مکمل کرلیا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے کو مزید بتایا گیا کہ ان ریچارج ویلز سے تقریبا ایک ملین گلین سے زائد بارش کا پانی ضائع ہونے سے بچایا گیا ہے۔ یہ ویلز ایسی جگہ بنائے گئے ہیں جہاں پر عموما بارشوں کے باعث 12 سے 14 گھنٹے پانی کھڑا رہتا تھا جو ندی نالوں میں بہہ کر ضائع ہو جاتا تھا۔ ان واٹر ریچارج ایبل ویلز میں فلٹریشن کا بھی خصوصی سسٹم رکھا گیا ہے جو پانی کو آلودہ عناصر سے صاف رکھتے ہیں۔ان ویلز کی گہرائی تقریبا 150 سے 160 فٹ ہوتی ہے۔ یہ پانی زیر زمین تہہ میں جذب ہو جاتا ہے جو پانی کا زیر زمین لیول بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مزید بتایا گیا کہ ریچارج ایبل ویلز پر ایسے فلو میٹر اور ایسے آلات نصب کئے گئے ہیں جو زیر زمین پانی کی مقدار اور زمین میں جذب ہونے والے پانی کی مقدار کو جانچنے میں مدد کرتے ہیں۔ چیرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مزید بتایا گیا کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ تھوڑی بارش سے بھی زیر زمین پانی کا لیول بڑھ جاتا ہے۔ پہلے مرحلے میں 100 ریچارج ایبل ویلز مختلف مقامات پر بنائے گئے ہیں جس کے نتائج کی روشنی میں اسلام آباد کی تمام سرکاری عمارتوں اور سکولوں میں بھی بنائیں جائیں گے۔چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے متعلقہ شعبوں کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان ریچارج ایبل ویلز کی روزانہ کی بنیاد پر منٹینس اور دیکھ بھال بھی کی جائے تاکہ زیر زمین پانی کی سطح کو برقرار رکھا جاسکے۔





