ہومپاکستانآئی ایم ایف سے معاہدہ:پاکستان نے مطالبات پورے کرنے کیلئے وقت مانگ لیا

آئی ایم ایف سے معاہدہ:پاکستان نے مطالبات پورے کرنے کیلئے وقت مانگ لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مہلت مانگ لی۔

جینیوا میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے کہا ہے کہ رحم دلی دکھائیں، پاکستان کو سانس لینے کا موقع دیں۔ یہی بات پاکستان کیلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی کی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب زدہ پاکستان مشکل میں ہے۔ غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنا غیر انسانی عمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کی سخت شرائط پر عمل کرے گا، لیکن کچھ مہلت دے دیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ وہ آئی ایم ایف کو مسلسل قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یقین ہے ایک دن انہیں منطق اور حقائق سے قائل کرلیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔