لاہور(سب نیوز)بانی امیر جماعتِ اسلامی کوخراجِ عقیدت پیش کرنےکے لیے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان 2روزہ بین الاقوامی کانفرنس لاہور میں منعقدکررہی ہے۔ جس کا عنوان”21ویں صدی کے عالمگیرمفکر، مُصلح اورمفسّرِ قرآن مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ” ہے۔
اِس انٹرنیشنل مودودیؒ کانفرنس میں پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ دُنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے رہنما شرکت کریں گے۔
افتتاحی سیشن کے خاص مہمانوں میں سراج الحق(امیر جماعت اسلامی پاکستان)،تُرک سفیر ڈاکٹر مصطفیٰ اوزگل اوراخوان المسلمون مصر کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عزام تمیمی شامل ہیں جبکہ تُرک صدر رجب طیب اردگان اور دیگر اسلامی ممالک کے سربراہان کے پیغامات بھی سنائے جائیں گے۔عدیل چوہدری مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مطابق انٹرنیشنل مودودی کانفرنس کا افتتاحی سیشن کل (9 جنوری بروز سوموار) 11 بجے دن ایوانِ اقبال، لاہور میں ہو گا ۔
