متنازع لین دین کیس میں غیرسنجیدہ اپیل دائر کرنے پر صدر مملکت نے نجی بینک پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔نجی بینک نے بینکنگ محتسب کے فیصلے کیخلاف صدر مملکت کے پاس اپیل دائر کی تھی۔
صارف کی شکایت کے مطابق اس نے اے ٹی ایم سے 20 ہزار وپے نکالنے کی کوشش کی تھی، رقم نہ نکلنے کے باوجود اسکا اکاونٹ ڈیبٹ ہوگیا جس پر اس نے بینک کو شکایت کی۔بینک نے شکایت مسترد کی تو صارف کی درخواست پر بینکنگ محتسب نے ادائیگی کا حکم دیا تھا جس پر نجی بینک نے صدر کے پاس اپیل دائر کردی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینک کی غیر سنجیدہ اپیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ بینک اپنے صارف کو کھوئی ہوئی رقم کے ساتھ جرمانہ بھی ادا کرے۔
