Sunday, October 13, 2024
ہومپاکستانچیف جسٹس پاکستان کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ

چیف جسٹس پاکستان کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ

اسلام آباد،چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کے قافلے کی گاڑی کو کوہاٹ جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا ہے۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد جسٹس یحییٰ آفریدی کے والد کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے کوہاٹ جا رہے تھے کہ ان کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو رشکئی کے قریب حادثہ پیش آیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس گلزار احمد اور ان کی گاڑی محفوظ ہیں۔چیف جسٹس کی گاڑی کو مخالف سمت سے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماری ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔