ہومپاکستانعمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے،پنجاب حکومت

عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے،پنجاب حکومت

صوبہ پنجاب کے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزرا نے مشترکہ پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر راجہ بشارت نے کہاکہ وزیرداخلہ کے سوا ساری دنیا تسلیم کرتی ہے عمران خان کو گولی لگی ہے، رانا ثنا کا بیان احمقانہ ہے انہیں فوری مستعفی ہونا چاہیے۔

میاں محمود الرشید نے کہاکہ ملزم نوید کو پلاننگ سے استعمال کر کے حملے کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی گئی جس کی مذمت کرتے ہیں۔

سینیئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہاکہ ملک کے سب سے مقبول لیڈر کی ایف آئی آر درج نہیں کی جارہی، فارنزک کے لیے ادارے تعاون نہیں کررہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔