ہومشوبزسینئر اداکارہ "حنا خواجہ "کے شوہر انتقال کرگئے

سینئر اداکارہ “حنا خواجہ “کے شوہر انتقال کرگئے

پاکستان کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ حنا خواجہ بیات کے شوہر انتقال کرگئے ہیں، اداکارہ کے شوہر روجر بیات گزشتہ کئی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ۔
تفصیلات کے مطابق نے معروف پاکستانی ڈائریکٹر حسیب حسن نے اداکارہ کے شوہر کے انتقا ل کی تصدیق کی ہے ، تاہم اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا اکاونٹس پر تاحال کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی گئی۔
اداکارہ کے شوہر گزشتہ کئی عرصے سے کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ رہے تھے تاہم اب وہ اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، سوشل میڈیا پوسٹ پر اداکارہ کو مینشن کرتے ہوئے متعدد افراد کی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔