سی ڈی اے میں اعلی سطح پر اکھاڑ بچھاڑ،متعدد ڈپٹی ڈائریکٹرز تبدیل،عرفان خان مروت کو ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ افیکٹیزتعینات کر دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ڈی کی طرف سے تحریری احکامات کے مطابق آڈٹ آفیسر سٹیٹ منیجمنٹ ٹو شارب سہیل ملک کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے انہیں ایچ آر ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،فرحان سکندر کو ریونیو ڈائریکٹوریٹ سے ہٹا کر آٹ آفیسر سٹیٹ منیجمنٹ ٹو تعینات کر دیاگیا ہے،راجہ محمد طاہر کو ڈویژنل آکائونٹ آفیسر سٹیٹ منیجمنٹ ون تعینات کر دیا گیا ہے،علی گلاب کو ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کا اسسٹنٹ مقر ر کر دیا گیا ہے،عرفان خان مروت کو ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ افیکٹیز لگا دیا گیا ہے،جواد حسین کو ایڈمن آفیسر لینڈ و بحالی ڈائریکٹوریٹ لگا دیا گیا ہے، جبکہ راجہ اختر حسین کو سٹیٹ منیجمنٹ آفیسر ای ایم ٹو تعینات کر دیا گیا ہے،علاوہ ازین سٹیٹ منیجمنٹ ون ڈائریکوریٹ سے بھی متعدد افسران کے تبادلے کر دیے گئے ہیں،ااشفاق حسین،عدنان حسین ،لال جان،امانت خان،عمران خان اور ظہیر شاہ کا سٹیٹ منیجمنٹ ون سے لینڈ اینڈ بحالی ڈائریکٹوریٹ تبادلہ کر دیا گیا ہے۔


