ہومپاکستاناسلام آباد دھماکہ،خود کش حملہ آور کی اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد دھماکہ،خود کش حملہ آور کی اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد میں 23 دسمبر کو ہونے والے خود کش دھماکہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی،ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کی شناخت موقع سے ملنے والے موبائل سم سے ہوئی جو اسی کے نام پر تھی ، حملہ آور کا نام ثاقب الدین عمر بائیس سال اور وہ کرم ایجنسی کا رہائشی تھا خود کش حملہ آور نے 22 دسمبر کو ضلع کرم سے صوابی کا سفر کیا ، حملہ آور رات صوابی میں گزارکروہ وقوعہ کی صبح ہی اسلام آباد پہنچا تھا۔خودکش حملہ آور 10 سے 12 کلوگرام باردو سے بھری جیکٹ پہنے ہوئے تھا۔خودکش حملہ آور کو راولپنڈی کے ایک رہائشی شخص کی جانب سے مدد فراہم کی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔