ہومپاکستانصدر نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز بل 2022 کی منظوری دے

صدر نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز بل 2022 کی منظوری دے

اسلام آباد: صدر عارف علوی نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) بل 2022 کی منظوری دے دی،بل کا مقصد فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ ایکٹ ، 2021 کو ری پیل repeal کرنا ہے قبل ازیں ، صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 ایک بی کے تحت بل 8 نومبر 2022 کو پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس بھیجا تھاپارلیمنٹ نےآئین کے آرٹیکل 75 دو کے تحت 20 دسمبر 2022 کو مشترکہ اجلاس میں بل پر دوبارہ غور کے بعد ترامیم کے ساتھ بل کو منظور کیا تھاصدر مملکت نے پمز بل 2022 کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔