ہومUncategorizedپاکستان کیلئے 2023 ستاروں کی چال، علم نجوم کی روشنی میں کیسا رہے گا؟

پاکستان کیلئے 2023 ستاروں کی چال، علم نجوم کی روشنی میں کیسا رہے گا؟

ہر پاکستانی 2023 کو خوش آمدید کہنے کےلیے پرجوش ہے مگر سب جاننا چاہتے ہیں کہ یہ سال ستاروں کی چال اور علم نجوم کی روشنی میں کیسا رہے گا؟تمام پاکستانیوں کی نئے سال 2023 سے نئی امیدیں، نئی توقعات اور نئی امنگیں ہیں۔

آسٹروپامسٹ سامعہ خان کے مطابق 2023 اور پاکستان دونوں کی نیومرولوجی 7 ہے اور 7 معجزوں کا نمبر ہے، اس سال پاکستان سیاسی طور پر مستحکم ہوگا۔ماہر علم و نجوم عظیم حنیف کا کہنا ہے کہ 2023 بھی 2022 کی طرح ہی کا ہوگا۔

آسٹروپامسٹری کے مطابق میاں نواز شریف کی وطن واپسی کا 100 فیصد امکان ہے جبکہ عمران خان جون تک سختی میں رہیں گے۔

دوسری طرف علم نجوم کہتا ہے کہ نواز شریف سال کے دوسرے نصف میں آ سکتے ہیں اور عمران خان کے پرانے ساتھی ایک بار پھر ان کا ساتھ دیں گے۔

آسٹروپامسٹری نے من و سلویٰ کی طرح کی غیبی مدد آنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ علم نجوم کے مطابق روٹی مزید مہنگی ہوگی، پٹرول کی قیمت بھی بڑھے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ کے حالات سے متعلق ستاروں کا احوال ایک پیشگوئی کی حیثیت رکھتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔