Sunday, April 28, 2024
ہومپاکستانافغان سرحد سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک جوان زخمی

افغان سرحد سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک جوان زخمی

راولپنڈی(آئی پی ایس )شمالی وزیرستان میں افغان سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں جوان زخمی ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دیواگر میں پاکستانی فوجی چوکی پر افغان سرحد سے فائرنگ کر کے جوان کو زخمی کردیا جب کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کو موثرجواب دیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کو مسلسل موثر بارڈر مینجمنٹ پر زور دیتا چلا آ رہا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔