Monday, May 13, 2024
ہومپاکستانسندھ میں کاروباری اوقات رات 8 بجے تک کر دیئے گئے،جمعہ اور اتوارسیف ڈے ہو گا

سندھ میں کاروباری اوقات رات 8 بجے تک کر دیئے گئے،جمعہ اور اتوارسیف ڈے ہو گا

کراچی،سندھ حکومت نے کاروبار کے اوقات رات 8 بجے تک بڑھانے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈائون پابندیوں میں نرمی کے حوالے سے صوبائی کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں اہم اور حتمی فیصلے کئے گئے، اور کراچی میں لاک ڈاون پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے 31 اگست تک کے لیے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی میں کاروبار کے اوقات رات 8 بجے تک بڑھانے کی اجازت دے دی گئی ہے، اور جمعہ اور اتوارسیف ڈے کے طور پر منایا جائے گا، تاہم ان ڈورڈائننگ پر پابندی ہوگی، اور آئوٹ ڈورڈائننگ کی رات 10 بجے تک اجازت ہوگی۔محکمہ داخلہ کے مطابق کھلے مقام پر شادی کی تقریب کی رات 10بجے تک اجازت ہوگی، انڈور جم میں صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو جانے کی اجازت ہوگی، جب کہ محکمہ داخلہ نے پبلک ٹرانسپورٹ پر سے بھی عائد پابندی اٹھالی ہے، تاہم کراٹے، باکسنگ اور کبڈی جیسے کھیلوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور مزارات پر زائرین کی حاضری اور اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔قبل ازیں صوبے میں بورڈز کے امتحانات کروانے کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس وزیر تعلیم سردار علی شاہ اور وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو کی سربراہی میں ہوا، جس میں محکمہ کالج ایجوکیشن کے سیکریٹری، سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز، صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرتعلیم سندھ سردار علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں 19 اگست تک تعلیمی اداروں کو بند رکھیں گے، جو امتحانات رکے ہوئے ہیں ان کو 10 اگست سے آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ یقینی بنائیں گے کہ تمام تعلیمی اداروں کے اساتذہ و عملے کی ویکسینیشن ہو۔اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کئے گئے تھے، اب اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ تعلیمی ادارے عاشورہ تک بند رہیں گے، جب کہ بورڈ کے رہ جانے والے امتحانات 6 محرم تک لئے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔