Sunday, April 28, 2024
ہومپاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے افسران کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے افسران کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے روک دیا

اسلام آباد، سی ڈی اے کے ریگولر اور ڈیپوٹیشن افسران میں پلاٹوں کا جھگڑا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے افسران کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے افسران کے پلاٹوں کے معاملے پر حکم امتناع جاری کردیا۔ سی ڈی اے کے ریگولر افسران نے امتیازی سلوک پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اختیا ر کیا گیا کہ الاٹمنٹ کیلئے سی ڈی اے افسران کیلئے اہلیت کی تاریخ 2018 جبکہ ڈیپوٹیشن افسران کیلئے 2021 مقرر کی گئی۔عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے، ممبر اسٹیٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔