Tuesday, May 28, 2024
ہومکھیلآئرلینڈ میں شاہین آفریدی سے تماشائی کی بدتمیزی، ویڈیو وائرل

آئرلینڈ میں شاہین آفریدی سے تماشائی کی بدتمیزی، ویڈیو وائرل

ڈبلن میں پاکستان اور آئرلینڈ کے میچ کے دوران تماشائی نے قومی کرکٹر شاہین آفریدی کے ساتھ بدتمیزی کی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے تماشائی کی بدتمیزی کو نظر انداز کر دیاجس کے بعد سکیورٹی نے تماشائی کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔

گزشتہ روز ڈبلن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی اور قومی ٹیم نے اس فتح کے ساتھ سیریز میں واپسی کر لی ہے۔

گرین شرٹس نے 194 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں حاصل کیا تھا، فخر زمان نے 40 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 78رنز بنائے تھے جب کہ محمد رضوان نے 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

واضح رہے کہ آئرلینڈ نے 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔