Saturday, July 27, 2024
ہومتازہ تریندوسرا ٹی ٹوئنٹی، آئرلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 194 رنز کا بڑا ہدف

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، آئرلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 194 رنز کا بڑا ہدف

ڈبلن(آئی پی ایس ) دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف دے دیا۔
ڈبلن اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔آئرس ٹیم کی طرف سے لورکن ٹکر 51 ، ہیری ٹییکٹر 32، گیرتھ ڈیلانی 28 اور کرٹس چیمپر 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے 3، عباس آفریدی نے 2، محمد عامر اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل جمعہ کو کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔