Sunday, May 19, 2024
ہومپاکستانحکومت پنجاب نے اسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دے دیا

حکومت پنجاب نے اسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دے دیا

لاہور،حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں اور دینی مدارس میں پہلی سے پانچویں جماعت تک قرآن پاک کی تلاوت و تعلیم کو لازمی قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے اپنے 83 ویں بورڈ اجلاس میں اسکولوں میں درس قرآن کی باضابطہ منظوری دی ہے اور باقاعدہ سرکلر جاری کیا ہے۔شیڈول کے مطابق کلاس رومز میں ہر ہفتے قرآن مجید کا ایک درس ہو گا۔ دوسری جماعت کے طلبا کو ایک سے دو سپارے پڑھائے جائیں گے، جس کے لیے سالانہ امتحانات میں 50 نمبر دیئے جائیں گے، ہر ہفتے درسِ قرآن کی تین کلاسز ہوں گی۔تیسری کلاس کے طلباء کو تین سے آٹھ سپارے پڑھائے جائیں گے اور چوتھی جماعت کے طلباءقرآن پاک کے نو سے 18 سپارے پڑھیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔