12

بھارت نے سری لنکا کوپہلے ون ڈے میچ میں7وکٹوں سے شکست دےدی

کولمبو،کولمبو میں بھارت نے میزبان سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دیدی اورتین میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کرلی۔ سری لنکا نے 9 وکٹوں کے نقصان پردو سو باسٹھ رنز بنائے۔ بھارت نے مطلوبہ ہدف تین وکٹیں کھوکر پورا کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کولمبو میں بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو باسٹھ رنزاسکور کیے۔ چامیکا کرونارتنے تینتالیس،چارتھ سالنکا اڑتیس،کپتان ڈوسن شناکا39 اوراویشکا فرنینڈو 33 رنزنمایاں اسکورر رہے۔ بھارت کے دیپک چہار،یزوندرچاہل اورکلدیپ یادونے دو،دوکھلاڑی آو¿ٹ کیے۔ بھارت نے263 رنزکامطلوبہ ہدف صرف تین وکٹوں کے نقصان پر14 اوورزقبل ہی پورا کرلیا۔ کپتان شیکھردھون 79،وکٹ کیپرایشان کشن نے ڈیبیو میچ میں59، پارتھیوشا 43،منیش پانڈے26 اورسوریا کمار ا31 رنزاسکورکرنے میں کامیاب ہوئے۔ سری لنکا کے دھننجا ڈی سلوا نے دو وکٹیں لیں۔ بھارت نے سات وکٹوں کے فتح کے ساتھ سیریزمیں ایک صفرکی برتری حاصل کرلی۔ پارتھیوشا مین آف دی میچ قرارپائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں