Thursday, April 18, 2024
ہومپاکستانمودی حکومت کی پالیسی سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے،چوہدری فواد حسین

مودی حکومت کی پالیسی سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے،چوہدری فواد حسین

اسلام آباد، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسی سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔وفاقی وزیراطلاعات چودھری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مودی حکومت کی طرف سے سیاسی مخالفین کے فون تیپ کرنے کی خبروں پر تشویش ہے، بھارتی حکومت صحافیوں اور دیگر کے فون ٹیپ کرنے کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال کر رہی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسی سے بھارت کی اندرونی تقسیم مزید واضح ہوگئی ہے۔