Monday, January 6, 2025
ہومپاکستانچینی حکومت نے گوادر کے بارہ سو طلبا کیلئے تعلیمی پیکیج کی منظوری دیدی

چینی حکومت نے گوادر کے بارہ سو طلبا کیلئے تعلیمی پیکیج کی منظوری دیدی

گوادر (سب نیوز )چینی حکومت نے گوادرکے 1200 طلبا کیلئے تعلیمی پیکیج کی منظوری دیدی۔چینی حکومت کی جانب سے گوادرمیں تعلیم نظام کی بہتری میں خصوصی دلچسپی کااظہارکیا گیا۔

گزشتہ روزڈسٹرکٹ آفیسرایجوکیشن گوادراورگوادر پورٹ کے جنرل مینیجر ایڈمنسٹریشن مسٹر زا یاودنگ اورمسٹرجیری اسٹنٹ جنرل منیجرایڈمنسٹریشن کے مابین اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں گوادرکے سکولوں میں چین کے تعاون سے جاری منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس گوادرکی جانب سے ضلع گوادر کے1200 سٹوڈنٹس کے لیئے ایک پیکیج کا منصوبہ پیش کیا گیا،جسے چینی حکام نے منظورکیا،اس منصوبے پرستمبر میں اس پرعمل درآمد شروع کیاجائے گا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔