ہومپاکستانتجاوزات کے خلاف سی ڈی اے کا آپریشن جاری ،13عمارتین سیل

تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے کا آپریشن جاری ،13عمارتین سیل

اسلام آباد – وفاقی ترقیاتی ادارے کے چیئرمین کپیٹن(ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس نے 3دسمبر 2022 کو سی ڈی افسران کیساتھ ایک میٹنگ کی صدرات کی جس میں افسران بلخصوص ڈی جی انفورسمنٹ کو ہدایت کی کہ انسدادِ تجاوزات مہم کو مزید تیز کیا جا ئے۔ان احکامات کی روشنی میں انسدادِ تجاوزات افسران اور سکواڈز کو اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے بارے تاکید کی گئی۔جس کی روشنی میں آج شہر بھر اور دہی علاقوں جس میں راول ٹاون مارگلہ ٹاون بری امام ،پارک روڈ، چٹھہ بختاور، بنی گالہ، سیکٹر ،H-11, G-7, E-7 میں متعدد تجاوزات گرا نے کے ساتھ ساتھ 13 عمارتیں سی ڈی اے بائی لاز کے ذمرے میں سر بمہر کر کے 1 ٹرک سامان ضبط کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اپریشن کا آغاز بنی گالہ سے کیا گیا جہاں سی ڈی اے بائی لاز کی خلاف ورزی پر بلڈنگ کنٹرول سٹاف کے ساتھ کاروائی کرتے ہوئے 13 عمارتیں سر بمہر کر دی گء اور ساتھ ساتھ 1 ٹرک سامان بھی ضبط کر دیا گیا۔اس کے علاوہ بری امام میں بھی تجاوزات کے خلاف بھر پور کاروائی کرتے ہوئے 2 چاردیواریاں گرا کرسرکاری زمین پر قبضہ ناکام بنا دیا گیا۔ اس کے علاوہ مارگلہ ٹاون میں ترقیاتی کام کی غرض سے روڈ کی توسیح کی جانا مقصود تھی اور روڈ سٹاف کی معاونت کرتے ہوئے 500 فٹ کی سڑک پرمشینری لگا کر کام کا آغاز کرایا گیا۔اسی راول ٹاون فشری کے مراسلہ پر کاروائی کرتے ہوئے فنس ختم کی گئ۔پارک روڈ پر سی ڈی اے کی گرین پٹی پر سے 220 فٹ کی سڑک /راستہ بنایا جا رہاتھا انوائرنمنٹ سٹاف کے ساتھ کاروائی کرتے ہوئے کام بند کرا دیا اور سامان ضبط کر لیا گیا۔ اسی طرح سیکٹر E-7 میں کاروائی کرتے ہوئے پرندوں کے لیے لگائے غیر قانونی بکس اور پنچرے ختم کر کے عوامی گزرگاہ کو خالی کرا دیا۔ سیکٹر H-11 میں ایک غیر قانونی کھوکھا گرا دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔