پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کہ شہباز شریف کی تقریر کے دوران اپنی نشست پر کھڑے ہوئے اور کشمیر پر پاکستان کے کمزور مقف ہر احتجاج ریکارڈ کروایا، اس تقریب کے بعد پہلے منگلہ میں ان کی گاڑی کو روکا گیا ،آج اسلام آباد میں ان کے کاروبار Centaurs Mall کو سیل کر دیا گیا ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ ایسی فاشسٹ اورغیرجمہوری حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی،اگر صرف احتجاج پر کشمیر کے وزیر اعظم سیاسی حرکتیں ہوں گی تو مقبوضہ کشمیر کو آپ کیا پیغام دے رہے ہیں ،اس ملک میں سرمایہ کار کو آپ کیا پیغام دے رہے ہیں؟ سسکتی معیشت ایسی حرکتوں سے مزید نیچے جائیگی،ملک میں جمہوریت بحال کریں۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر کہ شہباز شریف کی تقریر کے دوران اپنی نشست پر کھڑے ہوئے اور کشمیر پر پاکستان کے کمزور مؤقف ہر احتجاج ریکارڈ کروایا، اس تقریب کے بعد پہلے منگلہ میں ان کی گاڑی کو روکا گیا آج اسلام آباد میں ان کے کاروبار Centaurs Mall کو سیل کر دیا گیا ہے،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 6, 2022
ایسی فاشسٹ اورغیرجمہوری حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئ،اگر صرف احتجاج پر کشمیر کے وزیر اعظم سےایسی حرکتیں ہوں گی تو مقبوضہ کشمیر کو آپ کیا پیغام دے رہے ہیں اس ملک میں سرمایہ کار کو آپ کیا پیغام دے رہے ہیں؟ سسکتی معیشت ایسی حرکتوں سے مزید نیچے جائیگی،ملک میں جمہوریت بحال کریں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 6, 2022
