Monday, May 25, 2026
ہومپاکستانوزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کا خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام

وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کا خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام

گلگت(آئی پی ایس)خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کا خصوصی پیغام!

وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی حکومت معاشرے کے خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور ہنرمند شہری بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اس حوالے سے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں خصوصی افراد کی تربیت اور ٹیکنیکل تعلیم سمیت مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے منصوبے شروع کئے ہیں۔ہم سب کو اپنے معاشرے کے خصوصی افراد کو کارامد شہری بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

وزیر اعلی نے کہا ہے کہ حکومت نے تمام محکموں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ تمام محکموں میں خصوصی افراد کے ملازمت میں کوٹے پر من عن عمل درآمد یقینی بنائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔