ہومپاکستانپنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہوگی؟ ترجمان کے پی حکومت کے بیان نے شکوک و شبہات پیدا کر دیے

پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہوگی؟ ترجمان کے پی حکومت کے بیان نے شکوک و شبہات پیدا کر دیے

خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف کے بیان نے پنجاب اور پختونخوا اسمبلی کے تحلیل ہونے پر شکوک و شبہات پیدا کر دیے۔

گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور خیرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

اس حوالے سے ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف کے بیان نے شکوک و شبہات پیدا کر دیے ہیں۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ اگر پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہوتی تو خیبرپختونخوا اسمبلی کو تحلیل کرنے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔