ہومپاکستانجھمپیرمیں ونڈ انرجی پاورپلانٹ کا افتتاح کردیا گیا، 110 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی

جھمپیرمیں ونڈ انرجی پاورپلانٹ کا افتتاح کردیا گیا، 110 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی

جھمپیر میں ونڈ انرجی پاورپلانٹ کا افتتاح کردیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے جھمپیرمیں ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے 2 پاورپلانٹس کا افتتاح کیا۔

گل احمد ونڈ ملز اور میٹرو ونڈ ملز پاورپلانٹس سے مجموعی طورپر 110میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔ ونڈ انرجی کے ایک پلانٹ سے 50 اوردوسرے پلانٹ سے60 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔ یہ بجلی جھمپیرگرڈ اسٹیشن کے ذریعے نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی۔

تقریب سے خطاب میں خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ونڈز سے بجلی بنانے میں لاگت کم آرہی ہے، جلد بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔