Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانزرعی ترقیاتی بینک کے صدر کی دوڑ،وزات خزانہ نے درخواستیں طلب کر لیں

زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کی دوڑ،وزات خزانہ نے درخواستیں طلب کر لیں

وزارت خزانہ نے زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کیلیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں۔

وزارت خزانہ نے زرعی ترقیاتی بینک کے نئے صدر کے عہدے کے خواہشمند امیدواروں کے لئے شرائط بھی عائد کی ہے۔شرائط کے مطابق صدر بننے کے خوہشمند کی عمر 40 سے 62 سال کے درمیان ہو، اس کی تعلیمی قابلیت کم از کم گریجویٹ ہو اور اس عہدے کیلئے بینکنگ کے شعبے میں کام کا تجربہ لازمی ہو۔اس کے علاوہ امیدوار کے لئے اسٹیٹ بینک کیطے کردہ معیار پر اترنا لازمی ہے۔ وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ امیدوار اگلے 15 روز میں درخواستیں دے سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔