Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستاناسحاق ڈار کی زرداری سے ملاقات ،پنجاب میں تبدیلی کے حوالے سے تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کی زرداری سے ملاقات ،پنجاب میں تبدیلی کے حوالے سے تبادلہ خیال

موجودہ اتحادی حکومت نے جیالے قائد آصف علی زرداری ( Asif Ali Zardari ) کو اہم ٹاسک دیتے ہوئے پنجاب حکومت کو اپنا اگلا ہدف بنا لیا ہے۔

اسلام آباد میں سابق آصف زرداری سے ملاقات کیلئے وفاقی وزیر اسحاق ڈار پہنچے۔ ملاقات میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماں نے راولپنڈی جلسے میں عمران خان کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے تناظر میں پنجاب حکومت کی تبدیلی سمیت متعلق مختلف آپشنز پر بھی غور کیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف سمیت دیگر اتحادیوں نے پنجاب حکومت سے متعلق ٹاسک آصف علی زرداری پر چھوڑ دیا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا اگلا مشن پنجاب میں اتحادی حکومت قائم کرنا ہے، اس کیلئے تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی یا پھر پرویز الہی سے رابطہ کیا جائے گا؟۔ اس حوالے سے خصوصی ٹاسک کی سربراہی آصف زرداری کریں گے، نواز شریف سمیت اتحادی قائدین نے اس حوالے سے فیصلوں کا اختیار بھی آصف علی زرداری کو دے دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔