Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانملک میں حکومت کسی اور کی اصل حکمران کوئی اور ہیں،مصطفی نواز کھوکھر

ملک میں حکومت کسی اور کی اصل حکمران کوئی اور ہیں،مصطفی نواز کھوکھر

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک میں حکمران کوئی اور ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ چاہے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی بندش ہو یا پشتون تحفظ موومنٹ کے محسن داوڑ کے اوپر سفری پابندیاں، لیگی نائب صدر مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو جانا ہو یا پھر فریال تالپور کو ہسپتال سے گھسیٹ کر جیل میں پھینک دینا اور آج کے دور میں سیاسی مخالفوں پر تشدد ہونا۔ ہم خوامخواہ اس میں ہیں جبکہ ملک پر حکمران کوئی اور ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔