Saturday, May 9, 2026
ہومدنیاچین میں صنعتی اداروں کے منافع کی نوعیت میں بہتری کا سلسلہ جاری

چین میں صنعتی اداروں کے منافع کی نوعیت میں بہتری کا سلسلہ جاری

صنعتی اداروں کی آپریٹنگ آمدنی میں سال بہ سال 7.6 فیصد اضافہ، قومی ادارہ برائے شماریات
بیجنگ :
چین کے قومی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اکتوبر تک چین میں مجوزہ حجم سے زائد کے صنعتی اداروں کی آپریٹنگ آمدنی میں سال بہ سال 7.6 فیصد اضافہ ہوا ۔ وبا اور دیگر عوامل سے متاثر ہونے کے باعث صنعتی اداروں کے منافع میں سال بہ سال 3.0 فیصد کمی واقع ہوئی۔اتوار کے روز
قومی ادارہ برائے شماریات کے شعبہ صنعت کے سینئر شماریات دان چو ہونگ کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصے میں چین کو بار بار وبائی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑا ہے، عالمی کساد بازاری کا خطرہ بڑھ رہا ہے اور صنعتی اداروں کی بحالی کو زیادہ دباؤ کا سامنا ہے۔ اگلے مرحلے میں ہمیں وبا کی روک تھام ، اس پر قابو پانے اور معاشی و سماجی ترقی کو موثر انداز میں مربوط کرنا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔