اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان آر۔ریلیونٹ ہو چکے ہیں ،حکومت عمران خان کی چار سال میں لائی تباہی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے ،مہنگائی، معاشی و خارجہ تعلقات کی تباہی، تاریخی قرض سب عمران خان کی لیگسی ہے ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت کی توجہ صرف اور صرف عوام کو درپیش مسائل پر مرکوز ہے ،ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے واضح ایجنڈا پر کاربند ہیں
مریم اور نگزیب نے کہاکہ اس ایجنڈے کے ذریعے ہم نے پاکستان کے اندر اور بیرونی دنیا پر ہماری قومی ترجیحات اور سوچ واضح کر دی ہے،تعمیر اور تخریب کے دو کردار قوم کے سامنے ہیں ۔
مریم اور نگزیب نے کہاکہ الیکشن وقت سے پہلے کیوں کرائیں کیونکہ عمران خان کا اقتدار ختم ہو گیا ہے ،گرانے وفاق کی حکومت آئے تھے اور اپنی دونوں حکومتیں گرانے کا اعلان کر کے چلے گئے ۔
مریم اور نگزیب نے کہاکہ اعلان نظام سے نکلنے کا کرتے ہیں اور اُسی نظام سے استعفے دینے کے باوجود تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں ،کوئی ’’فیس سیوینگ‘‘ پی ٹی آئی کے کام نہیں آسکتی کیونکہ عوام نے ان کا حقیقی فیس سے واقف ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اسمبلیوں سے استعفیٰ دے کر ہائی کورٹ میں درخواستیں دینا، تنخواہیں، مراعات، گاڑیاں اور گھر واپس نہ کرنا ،حالات بدل گئے لیکن ایک شخص کا جھوٹ، فسادی ذہن اور ایجنڈا نہیں بدلا۔
