گلگت(آئی پی ایس) وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کا داریل ویلی میں گرلز سکول جلائے جانے کے واقعے کا سخت نوٹس ، انتظامیہ، پولیس و دیگر متعلقہ اداروں کو فوری تحقیقات کا حکم۔
وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے داریل میں گرلز سکول جلائے جانے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ، پولیس، و دیگر متعلقہ اداروں کو فوری تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو کیفرادار تک پہنچائیں گے۔
وزیراعلی نے سکول کی فوری بحالی کے بھی احکامات دیے ہیں۔
